
نگران وزیر داخلہ اور سیکرٹری کا سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ
نگران وزیر داخلہ سندھ برگیڈیر ریٹائرڈ حارث نواز نے سیکریٹری داخلہ سندھ سید اعجاز علی شاہ کے ہمراہ کراچی پولیس آفس کا دورہ کیا ہے۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور سینئر پولیس افسران نے نگران وزیر داخلہ کو خوش آمدید کہا اور وزیر داخلہ اور سیکریٹری داخلہ سید اعجاز علی شاہ کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔
نگران وزیر داخلہ کی سربراہی میں کے پی او میں اجلاس میں منعقد ہوا، اجلاس میں سی پی ایل سی چیف،ڈی ائی جی ایڈمن،سی آئی اے،سیکیورٹی،اے ڈی ائی جی کرائم ،زونل ڈی آئی جیز و دیگر افسران نے شرکت کی۔
ملاقات کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہر میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ پیش کی۔
شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ضمن میں کیئے جانیوالے اقدامات اور پولیس سیکیورٹی پلان اور اس پر عمل درآمد کے بارے تفصیلی جائزہ پیش کیا۔
اجلاس میں اسٹریٹ کرائم،منشیات،اسمگلنگ،ٹریفک و دیگر امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی۔
اجلاس کے اختتام پر پولیس چیف نے نگران وزیر داخلہ اور سیکریٹری داخلہ سندھ کو شیلڈ پیش کیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News