وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بے گھر لوگوں کے چیک 15 دن میں تیار کردیں گے۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سپریم کورٹ میں پیشی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، توہین عدالت لگتی ہے تو کوئی بات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے سنجیدگی سے کام کیا، بے گھر افراد کے پلاٹ اور تعمیر کے پیسے دینے کو تیار ہیں، بے گھرافراد کے چیک15 دن میں تیار کردیں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ عدالت کو یقین دلایا ہے مسئلہ حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ہم لوگوں کو بے گھر کرنے کے حق میں نہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق نے معاملہ اپنے ذمے لیا پھر یوٹرن لیا، حکومت نے نیک نیتی سے معاملے پر کام کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ہم کام کرتے رہے اور ماہانہ رپورٹ جمع نہیں ہوسکی، رپورٹ جمع نہ کرانے پر عدالت سے معذرت کی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
