پرویز خٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی کو فرعون قرار دے دیا
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی کو فرعون قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویزخٹک نے کاغان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی،اسدعمر اور عمرایوب کی عزت نہیں کرتے، ان کی حیثیت دوٹکے کی ہے ۔
پرویزخٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈکٹیٹراور فرعون قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سربراہ پی ٹی آئی انسان کوانسان نہیں سمجھتے، غروران کولے ڈوبا، وہ صرف پیسے والوں کی قدر کرتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی کو چیلنج دیتے ہوئےکہا کہ وہ تو فرعون تھا، کہتا تھا کہ جودل کرے چلا جائے مجھے کوئی فکر نہیں، یہ صوبہ آپکو چھوڑکر جارہا ہے روک سکتے ہوتو روک لو۔
پرویزخٹک نے کہا کہ صوبے میں اگلی حکومت پی ٹی آئی پارلیمنٹرین بنائے گی،ہمارے حکمران عوام کیلئے نہیں اپنے لیےکام کرتے ہیں، سیاستدان باریاں لےکرعوام کوقرض کے دلدل میں پھنساتے گئے ،ہمیں اپنے حقوق کے لیے لڑنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ،ہماری مرکزاورصوبے میں حکومت رہی،افسوس ہم نیاپاکستان نہ بناسکے، تحریک انصاف نے ساڑھے 3 سال ملک کے لئے کچھ نہیں کیا، میں خان سے لڑتا رہا مگر وہ تو ملک کا تاحیات حکمران اور بادشاہ بننا چاہتا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے میرے ساتھ کئی وعدے کئے مگر ہر بارمکر گیا، میرے پاس راز اور معلومات ہیں کسی کے پاس نہیں وہ کسی پر اعتماد نہیں کرتاتھا،عمران ایک ڈکٹیٹر ہے ہر بات منواتا ہےمگر ہم فوج سے تو نہیں لڑسکتے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ دومہینے میں سارے اضلاع میں جلسے کرکے دکھائینگے، مکروہ لوگ عوام میں نہیں جاسکتے ان کا مکروہ چہرہ عوام کو دکھانے کیلئے ہم آگئے ہیں،بے ایمان لیڈروں کیوجہ سے کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا،اس ملک پر اللہ کرم کریگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
