
خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع کے 65 ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلوں کی خالی نشستوں پر آج ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور، نوشہرہ، مردان، سوات، ٹانک چارسدہ، خیبر، کوہاٹ، بنوں اور لکی مروت میں پولنگ ہو رہی ہے، تاہم پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوچکا ہے جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔
اس کے علاوہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے ہری پور، مانسہرہ، ملاکنڈ، ڈی آئی خان، تورغر، شانگلہ، دیراپر، لوئردیر، باجوڑ اور نوشہرہ میں بھی پولنگ کا عمل جاری ہے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے مختلف اضلاع میں 256 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 102 مردانہ، 89 زنانہ اور 65 مشترکہ ہیں، 159 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین قرار دیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں ضمنی انتخابات میں 3 لاکھ 85 ہزار 835 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جس میں 2 لاکھ 8 ہزار 954 مرد ووٹرز اور ایک لاکھ 76 ہزار 835 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور میں بڈھ بیر، نو دیہہ بالا،ریگی، گاڑی بنات ون اور گاڑی بنات 4 میں انتخابات ہورہے ہیں، جبکہ پشاور میں مختلف نشستوں کے لیے انتخابات میں 15 امیدوار میدان میں ہیں۔
خیال رہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News