
سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ اسد عمر کا اہم اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے مردم شماری سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ آئین کے مطابق 90 دن کے اندر الیکشن ہونے ہیں، مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تقریباً چارماہ کا وقت دیا ہے، معاملے کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیلنج کردیا ہے، کل تحریک انصاف بھی مردم شماری کے معاملے کو چیلنج کرے گی، فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی اگر مہر لگ جاتی ہے تو الیکشن فروری یا مارچ میں ہو سکتے ہیں، نگران حکومت کا فوکس معیشت پر ہونا چاہیے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان آئین کے تحت ہی چلے گا تو بہتر ہوگا، اداروں میں تناؤ ہو گا تو معیشت کے حوالے سے اچھی خبرنہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا الیکشن میں تاخیر بارے میرے خیال سے سپریم کورٹ سے واضح فیصلہ آئے گا، شمشاد اختر، ڈاکٹر وقار مسعود کے لیے چیلنجیز والی صورتحال ہے مگر یہ بڑے تجربہ کار لوگ ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News