گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں مسیحی برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے گورنر ہائوس لاہور میں بشپ آف لاہور ندیم کامران کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی، وفد میں سائرس بھٹی عاشر الیاس اور دیگر شامل تھے۔
ملاقات میں بشپ ندیم کامران نے حکومت اور گورنر پنجاب کا مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی اور حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بروقت کارروائی، بحالی کے اقدامات اور مسیحی برادری کی حوصلہ افزائی پر شکر گزار ہیں، ریاست اور عوام جس طرح مسیحی برادری کے ساتھ کھڑی ہوئی وہ قابل تعریف ہے۔
اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک ہے، مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتین ملک میں برابر کے شہری ہیں، آئین پاکستان نا ہی مذہبی جذبات مجروح کرنے کی اجازت دیتا ہے اور نا ہی کسی کے جان اور مال کو نقصان پہنچانے کی اجازت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تحمل، برداشت اور رواداری کے رویوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، معاشرے میں برداشت اور ایک دوسرے کے نقطہ نظر کا احترام بقائے باہمی کے لیے بہت ضروری ہے، قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں مسیحی برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے، قیام پاکستان کے بعد مسیحی برادری نے تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں ناقابل فراموش خدمات سر انجام دی ہیں۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے مزید کہا کہ ہمیں مل کر پاکستان کو بہتر بنانا ہے اور نفرتوں کا تدارک کرنا ہے، پنجاب حکومت کو بھی سراہتا ہوں کہ مختصر وقت میں کچھ چرچز کا بحال کر دیا گیا، باقی چرچز بھی جلد بحال کر دی جائیں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
