Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر سے مراد علی شاہ کی ملاقات

Now Reading:

نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر سے مراد علی شاہ کی ملاقات
نگران وزیراعلیٰ سندھ

نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر سے مراد علی شاہ کی ملاقات

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں سابق وزیراعلیٰ نے پارٹی کے دو کارکنان کے قتل کا مسئلہ اٹھایا۔

ملاقات کے دوران مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کو روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں، اس قسم کے واقعات شہر میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کر سکتے ہیں ان کو فوری روکا جائے۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کہا کہ قتل کے دونوں واقعات کا میں نے فوری طور پر نوٹس لیا تھا، دونوں واقعات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کی جارہی ہے اور ورثا کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

جسٹس (ر) مقبول باقر نے مزید کہا کہ امن امان بحال رکھنا حکومت کی اولیں ذمہ داری ہے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ساتھ سابق وزیر محنت سعید غنی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Advertisement

یاد رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کے دو کارکناں حسین الہدی اور شوکت حماد کو کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر