Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت عارف علوی کے ٹوئٹ کو سمجھنے میں ناکام ہوں،محمود مولوی

Now Reading:

صدر مملکت عارف علوی کے ٹوئٹ کو سمجھنے میں ناکام ہوں،محمود مولوی

صدر مملکت عارف علوی کے ٹوئٹ کو سمجھنے میں ناکام ہوں،محمود مولوی

استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کے ٹوئٹ کو سمجھنے میں ناکام ہوں۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کا آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل اور پاکستان آرمی ترمیمی بل پر دستخط کے حوالے سے بیان سمجھ سے بالاتر ہے، میں صدر مملکت عارف علوی کے ٹوئٹ کو سمجھنے میں ناکام ہوں۔

محمود مولوی نے کہا کہ صدر مملکت کہہ رہے ہیں کہ ان کے اسٹاف نے ان کے دستخط جعلی بنائے؟ اگر ایسا ہے تو کیا وہ آرٹیکل 6 کے تحت اپنے عملے کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے؟ انہیں تردید کرنے میں 36 گھنٹے سے زیادہ کا وقت کیوں لگا؟

انہوں نے کہا کہ جب بھی صدر یا گورنر بل کو واپس کرتے ہیں تو وہ پارلیمنٹ کے پاس غور کرنے کے لئے سفارشات کے ساتھ واپس آتا ہے،5 سال تک صدر رہنے کے بعد کیا انہوں نے کبھی کوئی بل ان کی سفارشات کے بغیر واپس کیا ہے؟ یہ حیران کن ہے کہ صدر نے بل کو بغیر کسی سفارشات کے اختلاف کرتے ہوئے واپس کردیا۔

استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 75 کے مطابق جب کوئی بل منظوری کے لیے بھیجا جاتا ہے تو صدر کے پاس دو اختیارات ہوتے ہیں، یا تو منظوری دیں، یا مخصوص سفارشات کے ساتھ معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجیں، آرٹیکل 75 کوئی تیسرا آپشن فراہم نہیں کرتا۔

Advertisement

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ میرا خدا گواہ ہے، میں نے آفیشل سیکرٹس ترمیمی بل 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں کیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر صدر عارف علوی نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق بتایا کہ میں ان قوانین سے متفق نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے عملے سے کہا کہ وہ بغیر دستخط شدہ بلوں کو مقررہ وقت کے اندر واپس کر دیں تاکہ انہیں غیر موثر بنایا جا سکے۔

صدر مملکت نے کہا کہ میں نے ان سے کئی بار تصدیق کی کہ آیا وہ واپس آچکے ہیں، تاہم مجھے آج پتہ چلا ہے کہ میرے عملے نے میری مرضی اور حکم کی خلاف ورزی کی۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ جیسا کہ اللہ سب جانتا ہے اور وہ معاف کر دے گا، میں ان لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو اثر انداز ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صدر مملکت عارف علوی نے  آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد دونوں بلز قوانین بن گئے ہیں۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر