محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیول کی الوداعی ملاقات
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے لاہور میں امریکہ کے قونصل جنرل ولیم کے میکانیول کی الوداعی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات کے دوران امریکی قونصل جنرل نے 32اضلاع کے دوروں کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کیے اور پنجاب اور پنجاب کے عوام کو شاندار خراج تحسین کیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ولیم کے میکانیول نے لاہور میں تعیناتی کے دوران دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔ صحت اور دوسرے شعبوں میں یوایس ایڈ اور دیگر امریکی اداروں کا تعاون لائق تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی ڈپلومیٹک انکلیو کے قیام کیلئے کام کررہی ہے، لاہور میں ڈپلومیٹک انکلیو کے قیام کا معاملہ کئی سال سے زیر التوا تھا۔
دوسری جانب امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیول نے کہا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی اور ان کی ٹیم بہترین کام کررہی ہے، پنجاب کے اضلاع کے دوروں اور لوگوں سے رابطوں کا تجربہ بے حدخوشگوار رہا۔
امریکی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پنجاب اور دور دراز علاقوں کی دلکشی ہمیشہ یاد رہے گی۔ 14اگست کو شاہی قلعہ میں جشن آزادی کی تقریب میں اہلیہ کے ہمراہ شرکت یاد گار رہے گی۔
واضح رہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، متعلقہ حکام، امریکی قونصل جنرل کے پولیٹیکل و اکنامک چیف نک کتساکیس اور پولیٹیکل اسپیشلسٹ صدف سعد بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
