پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک اور قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں،نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نےکہا کہ پاکستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں، پاکستانی نوجوانوں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی موجودہ آبادی میں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہےجس ملک کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہو اسے ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کا مستقبل مضبوط ہاتھوں میں ہے،پاکستان کی پارلیمان نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بغور جائزہ لیا گیا ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ایوان میں نوجوانوں کو اپنے جذبات کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا گیا تھا، گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں موک پارلیمنٹ کے ایوان کی کارروائی منعقد ہوئی، گزشتہ سال پارلیمان کے دروازے نوجوانوں کے کھولے گئے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو صحیح رہنمائی کی ضرورت ہے،ہم اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو درپیش چیلینجز سے نکال سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
