
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ٹرانسپورٹرز مافیا کے راج سے مسافر غیر محفوظ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر رجسٹرڈ پرائیوٹ کاریں داخل ہونا شروع ہو گئیں جس کے باعث مسافر غیر رجسٹرڈ پرائیوٹ کاروں میں سفر کرنے پر مجبور ہونے لگے۔
بول نیوز نے ایئرپورٹ پر چلنے والی غیر رجسٹرڈ کاروں کا راز فاش کر دیا۔
ایئرپورٹ پر رجسٹرڈ ٹیکسی کمپنیوں کی سروس کم ہونے لگی، سول ایوی ایشن رجسٹرڈ کمپنیوں سے بھاری بھرکم رقم وصول کرتا ہے۔
پرائیوٹ کار مافیا کے کارندے شہریوں کو کم پیسوں کا لالچ دے کر اپنی گاڑیوں پر سوار کرتے ہیں جو کہ کسی خطرے سے خالی نہیں، ماضی میں بڑی تعداد میں وطن لوٹنے والے شہری لٹیروں کا شکار ہو چکے ہیں۔
سول ایوی ایشن کی سرپرستی میں پرائیوٹ کار مافیا کا راج برقرار ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News