Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی تعمیر وترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، محسن نقوی

Now Reading:

پاکستان کی تعمیر وترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، محسن نقوی
محسن نقوی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

محسن نقوی نے اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ہمارا دین اور آئین ہمیں سب کے ساتھ اعلیٰ سلوک روا رکھنے کا درس دیتا ہے، بابائے قوم قائد اعظم ؒ نے بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی تلقین کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کا پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن واتحاد کو مضبوط بنانے میں بہت اہم کردار ہے، تمام اقلیتی برادریوں کو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ پنجاب حکومت امتیازی سلوک کے خاتمے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔

 محسن نقوی نے مزید کہا کہ اقلیتیں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں جو قابل تحسین ہے۔ آج کے دن ہمیں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مزید موثر انداز میں عملی اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر