Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرٹیکل 224 کے مطابق 90 دن کے اندر انتخابات کروانا ضروری ہے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

آرٹیکل 224 کے مطابق 90 دن کے اندر انتخابات کروانا ضروری ہے، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑدی؛ بڑا اعلان کردیا

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 224 کے مطابق 90 دن کے اندر انتخابات کروانا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج ہم ہوم تشکر بھی منا رہے ہیں، ہم خیبرپختونخوا کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کل تحریک انصاف کو کامیابی ملی اس سے بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ میں جیل میں ہوں یا باہر جب بھی انتخابات ہوئے کامیابی پی ٹی آئی کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حویلیاں وہ علاقہ ہے جو خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن کا قلعہ سمجھا جاتا ہے، حویلیاں میں مسلم لیگ ن تیسرے نمبر پر آئی جبکہ جو پہلے اور دوسرے نمبر پر امیدوار آئے وہ دونوں پی ٹی آئی سے تعلق رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے پہلے امتحان میں ہی اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور کل کے انتخابی نتائج کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کیوں یہ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، سی سی آئی کا اجلاس تاخیر سے کیوں بلایا گیا؟؟؟؟ بہت سی جماعتوں کا دہرا رویہ عوام کے سامنے آگیا ہے،کہا گیا کہ سی سی آئی کا فیصلہ اجتماعی فیصلہ تھا، رضا ربانی اور فیصل کریم کنڈی جیسی اہم شخصیات اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اس معاملے پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ واک آؤٹ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آرٹیکل 224 کے مطابق 90 دن کے اندر انتخابات کروانا ضروری ہے، 120 سی سی آئی کے اجلاس کے مطابق ڈی لیمٹیشن کے لیے کم از کم 120 دن درکار ہیں، اس کا مطلب ہے کہ آئینی تاریخ کی خلاف ورزی ہوگی، اس معاملے پر حکومت نے کوتاہی کی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ دو وزرائے اعلیٰ ایسے ہیں جو نگران ہیں، کیا نگران وزرائے اعلیٰ کی حدود میں یہ آتا ہے؟؟؟ سوال یہ ہے کہ شہباز شریف کو کیئر ٹیکر وزیراعظم کے نام کے لیے لندن سے اجازت کیوں لینی پڑتی ہے؟؟

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کچھ دن پہلے بضد تھی کہ پرانی مردم شماری کے مطابق انتخابات ہوں، انتخابات ہونے چاہیئں، قوم انتخابات کی منتظر ہے، ملک کو معاشی استحکام دینے کے لیے انتخابات کروانا ضروری ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین ( چیئرمین پی ٹی آئی تھے، ہیں اور رہیں گے)، چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی کا یہ پودہ 27 سال پہلے لگایا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی ہی پارٹی چیئرمین رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، 150 ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف دورہ ملائیشیا مکمل کر کے وطن واپس روانہ
کراچی: بھتہ خوری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے، وزیراعظم
پاکستان اور ملائشیا کا 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری دو طرفہ تعلقات، تجارت، دفاعی تعاون اور فلسطین کے حق میں یکجہتی کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر