شیخوپورہ میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے کارکنان کی بڑی تعداد نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کارکنان نے سینئر رہنما استحکام پاکستان پارٹی میاں خالد محمود سے ملاقات کی اور جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں جہانگیر عالم، محمد ارشد انصاری، فیصل نذیر، محمد شہریار، محمد افضال، ناصر خان، محمد اکبر، طیب بٹ، حافظ عمر، محمد اسد اور ملک انور بھی شامل ہیں۔
میاں خالد محمود نے خوش آمدید کہتے ہوئے نئے کارکنان کے گلے میں پارٹی پرچم کے مفلر پہنائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
