سندھ حکومت کراچی کے مسائل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافے کے باعث پانی کا مؤثر انتظام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی زندگی ہے، جو ہمارے روح ارض پر موجود تمام جانداروں کو زندہ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی آبی پالیسی اپریل 2018 میں منظور کی گئی تھی کیونکہ ہمارے مقامی مسائل اور حل کیلئے ہماری اپنی پالیسی دستاویز کی ضرورت کو سختی سے محسوس کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی آبادی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پانی کی مانگ میں بھی بڑھ رہی ہے، آبادی میں تیزی اضافے کے باعث پانی کا موثر انتظام اور نظم و نسق انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس جامع واٹر پالیسی دستاویز کو متعارف کرواتے ہوئے مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پانی کے انمول وسائل کی حفاظت اور ذمہ داری کے ساتھ انتظام کرنا ہمارے اجتماعی عزم کا ثبوت ہے، پانی کی دستیابی، تقسیم اور معیار کے حوالے سے ہمیں جن چیلنجز کا سامنا ہے وہ کثیر الجہتی اور پیچیدہ ہیں، موسمیاتی تبدیلی، آبادی میں اضافہ، شہروں کا بڑھنا اور صنعت کاری میٹھے پانی کے ذرائع پر غیرمعمولی دباؤ ڈال رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ واٹر پالیسی دستاویز ماہرین، تعلیمی اداروں، پبلک سیکٹر کی تنظیموں اور متعلقہ شہریوں کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے سرحدوں اور نظریات سے بالاتر ہو کر پانی کے انتظام کے لیے ایک روڈ میپ بنانے کے لیے تعاون کیا ہے، یہ انسانی ضروریات، ماحولیاتی تحفظ اور اقتصادی ترقی کے درمیان ہم آہنگ توازن قائم کرنے کی خواہش رکھتا ہے، اس پالیسی دستاویز کا وژن پانی سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے، پانی کو بنیادی انسانی حق اور مشترکہ ذمہ داری کے طور پر تسلیم کرنا ہے، واٹر پالیسی دستاویز مقصد کا پانی کے استعمال، ری سائیکلنگ، پانی کے ضیاع کو کم کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ مقامی کمیونٹیز اور مقامی لوگوں کو بااختیار بنانے کی کوشش کرتا ہے، واٹر پالیسی دستاویز اچھی حکمرانی اور پالیسی فریم ورک کی اہمیت کو واضح کرتا ہے، واٹر پالیسی دستاویزات پانی کے ذمہ دارانہ کو استعمال کی ترغیب دیتے ہیں، تحقیق اور جدت کی حمایت کرتے ہیں، پانی سے متعلق اقدامات میں نجی شعبے کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اپنی روزمرہ زندگی میں ذمہ داری سے پانی کے حفاظت کرنے کے طریقوں کو اپنائیں، پانی کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس واٹر پالیسی دستاویز کی تیاری میں تعاون کیا ہے، آئیے ہم مل کر پانی کے پائیدار انتظام کے اس راستے پر آگے بڑھیں، آنے والی نسلوں کے لیے خوشحالی، مساوات اور لچکدار میراث چھوڑیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
