
سندھ حکومت نے پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان کردیا
وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی کے لئے پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان کردیا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ نیا روٹ R-12 کھوکھراپار تا صدر 35 کلومیٹر پر محیط ہوگا جبکہ روٹ آر 12 پر بس سروس آج سہ پہر 3:00 بجے باضابطہ طور پر شروع ہوگی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ صدر لکی اسٹار پر اختتام پذیر ہونے سے پہلے بس سعود آباد، کالا بورڈ، قائد آباد، لانڈھی، کورنگی، قیوم آباد اور ایف ٹی سی سمیت مختلف اہم علاقوں سے گزرے گی۔
انکا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی منصوبہ بندی کے تحت حکومتی مدت کے خاتمے کے باوجود نئی بسز آمد کا سلسلہ جاری رہے گا۔
وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ نے کہا کہ سندھ، خاص طور پر کراچی کے عوام، آنے والی نئی بسز سے مستفید ہو سکیں گے، پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ کا مقصد شہریوں کو آسان اور آرامدھ سفری سہولیات دینا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ نئے روٹ سے ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا، اہم مقامات تک بہتر رسائی فراہم ہوگی اور ہزاروں لوگ مستفید ہونگے۔
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ نیا روٹ پبلک ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے پر بوجھ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News