Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

Now Reading:

چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
الیکشن کمیشن

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلیت سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے۔

الیکشن کمیشن ممبر نثار درانی کی زیر صدارت تین رکنی کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز کی سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شعیب شاہین، اسد عمر کی جانب سے وکیل انور منصور اور فواد چوہدری کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کے وکیل کی جانب سے الیکشن کمیشن میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر اج سماعت ہے۔

Advertisement

دوسری جانب اسد عمر کے وکیل انور منصور نے کہا کہ اسد عمر کا کیس سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، جس پر ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے صرف حتمی فیصلہ دینے سے الیکشن کمیشن کو روکا ہے۔

وکیل شعیب شاہین نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کیس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس پر ممبر نثار درانی نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کو کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے جیل سے بھی بلایا جاسکتا تھا۔

وکیل شعیب شاہین نے اپنے موقف میں کہا کہ مجھے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کیلئے وقت نہیں دیا گیا، مجھے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی، شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی سے مشاورت ضروری ہے، جب تک چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوتی شوکاز نوٹس کا جواب جمع نہیں کراسکتا۔

ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کیلئے روبکار جاری کیا جاسکتا ہے۔

ممبر نثار درانی نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن اس حوالے سے تحریری آرڈر جاری کرے گا، الیکشن کمیشن تمام زیر التواء کیسز کو جلد از جلد نمٹانا چاہتا ہے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر