
9 مئی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی ایک بار پھر طلب
لاہور: 9 مئی کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو مشترکہ تفتیشی ٹیم (جے آئی ٹی) نے ایک بار پھر طلب کر لیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو 4 اگست بروز (جمعہ) کو طلب کیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو تمام نامزد مقدمات میں طلب کیا گیا ہے، تاہم ان سے 9 مئی کیس کے حوالے سے سوالات کیے جائیں گے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جے آئی ٹی نے چوٹھی مرتبہ طلب کیا ہے جبکہ وہ صرف ایک مرتبہ اب تک پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ 16 جولائی کو پی ٹی آئی کے چیئرمین 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پہلی بار پیش ہوئے تھے اور اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کی قانونی ٹیم بھی موجود تھی۔ تاہم جے آئی ٹی نے چیئرمین یی ٹی آئی سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق سوالات کیے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News