Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک منصوبہ پاکستان کے لئے اہم سنگِ میل ہے، ایئر چیف مارشل

Now Reading:

نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک منصوبہ پاکستان کے لئے اہم سنگِ میل ہے، ایئر چیف مارشل
ایئر چیف مارشل

قوم کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہیں،ایئر چیف

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک منصوبہ پاکستان کے لئے اہم سنگِ میل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تغیر پذیر عالمی اور علاقائی ماحول کے تناظر میں ہم انتہائی چیلنجنگ دور سے گزر رہے ہیں، موجودہ دور نے جدید ٹیکنالوجیز کے حصول کی اہمیت کو اجاگر کر کے قومی سلامتی اور دفاع سے متعلق تصورات پر گہرے اثرات مرتب کیئے ہیں، عصرحاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی سیاسی قیادت نے ‘سپیشل انویسٹمینٹ فسیلیٹیشن کاؤنسل’ کے قیام کا تصور پیش کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ ایسے پلیٹ فارمز کے قیام سے پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا، پاک فضائیہ ‘سپیشل انویسٹمینٹ فسیلیٹیشن کاؤنسل’ کی سرپرستی میں قومی تعمیر کے منصوبوں، بالخصوص ایرو اسپیس اور آئی ٹی میں کردار ادا کرے گی، نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک منصوبہ پاکستان کے لئے اہم سنگِ میل ہے، نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ہائبرڈ ماڈل پر مبنی ایک کثیر الجہتی منصوبہ ہے، منصوبہ پاکستان کے بڑے شہروں میں پرائیویٹ سیکٹر اور ایرو اسپیس کلسٹرز پر محیط ہے۔

ایئر چیف مارشل نے کہا کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا سب سے اہم جزو اس میں شامل ایوی ایشن ڈیزائن اینڈ انوویشن سینٹر ہے، ایوی ایشن ڈیزائن اینڈ انوویشن سینٹر ٹیکنو پارکس، آئی ٹی کلسٹرز، نرسریوں اور بنیادی انکیوبیشن سینٹرز پر مشتمل ہے، نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کو پاکستان کی تاریخ کے سب سے متفرق اور بے مثال منصوبہ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا، نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک منصوبے کے بنیادی مقاصد میں مستحکم ماحول کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مقامی صنعت کی تعمیر اور عوامی شعبوں کے درمیان ربط کے قیام جیسے مقاصد شامل ہیں۔

ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ منصوبے میں ‘ٹرپل ہیلکس ماڈل’ پر بھی توجہ مرکوز رکھی گئی ہے، پاک فضائیہ نینو ٹیکنالوجی، اسپیس، سائبر، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سپر کمپیوٹنگ، نیٹ ورکنگ، الگورتھم  کو ایک چھت تلے اکٹھا کرے گی۔

Advertisement

ایئر چیف نے مزید کہا کہ منصوبے سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں اور تکنیکی علوم کے فروغ کو آسان بنایا جا سکے گا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے ایک سال کے ریکارڈ وقت میں میگا پراجیکٹ کی تکمیل پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو سراہا اور پروجیکٹ کو کامیاب بنانے پر ٹیم میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ اراکین کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر