
صدر مملکت سے سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان کی الوداعی ملاقات
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں صدر مملکت نے ڈاکٹر اسد مجید خان کو 31 ویں سیکرٹری خارجہ کے طور پر کامیابی سے مدت مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات کے دوران صدر مملکت نے مختلف امور پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے میں ڈاکٹر اسد مجید کی خدمات کو سراہا۔
اس کے علاوہ صدر مملکت نے ڈاکٹر اسد مجید خان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خارجہ محاذ پر اقدامات کی بھی تعریف کی۔
دوران ملاقات صدر مملکت عارف علوی نے ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کیلئے ڈاکٹر اسد مجید خان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News