 
                                                                              دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث بڑا ریلا وہاڑی پہنچ گیا جبکہ عارضی حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔
بھارتی سیلابی ریلا دریائے ستلج اور پاکپتن کے مقام پر اوور فلوکرگیا جس کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں۔
قصور میں گاؤں ولے والا سیلابی پانی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ، کسانوں کی کروڑوں روپے کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج امدادی کاموں میں مصروف ہے۔
ہیڈ سلیمانکی پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ چھیالیس ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پرپانی کی سطح بائیس فٹ پر برقرار ہے۔
لوگوں کی مال مویشیوں کے ساتھ نقل مکانی جاری ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں لوگوں اور مویشیوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 