
پاکستان میں جرمن سفیر الفریڈ گریناس کی جشن آزادی کی مبارکباد
پاکستان میں جرمن سفیر الفریڈ گریناس نے جشن آزادی کی مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جرمن سفیر الفریڈ گریناس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جشن آزادی کی مبارکباد کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی مبارک ہو۔
پاکستان میں جرمن سفیر الفریڈ گریناس نے تہنیتی پیغام کے ساتھ ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں دو لفظوں میں پاکستان کا تعارف کیا گیا۔
ترجمان جرمن سفارت خانہ کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے پیغام میں کہا گیا کہ پاکستان! ہم نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ وہ صرف دو لفظوں میں بیان کریں کہ ان کے لیے پاکستان کیا ہے، دیکھیں یہاں ان کا کیا کہنا ہے، ہمیں اپنے خیالات سے آگاہ کرنے کے لیے کمنٹس میں جملہ ختم کریں، پاکستان زندہ آباد، پاک جرمن دوستی زندہ آباد۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News