 
                                                      صدر مملکت کی طرف سے لگائے گئے الزامات بہت سنگین ہیں، رضا ربانی
سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی طرف سے لگائے گئے الزامات بہت سنگین ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر میاں رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت صدر مملکت عارف علوی کے ٹوئٹ نے قانون سے زیادہ حقیقت پر مبنی سوالات کو جنم دیا ہے، آئین کے آرٹیکل 50 کے تحت صدر پارلیمنٹ کا حصہ ہیں، حقائق پر انکوائری سینیٹ کی پورے ایوان کی کمیٹی کو کرنی چاہیئے، جہاں پورا ایوان بطور کمیٹی بیٹھے، صدر اور ان کے متعلقہ عملے کو بار آف سینیٹ کے سامنے پیش ہونا چاہیئے۔
سینیٹر رضا ربانی نے مزید کہا کہ صدر مملکت اور ان کے متعلقہ عملے کو بار آف سینیٹ کے سامنے پیش ہونا چاہیے، عارف علوی کی طرف سے لگائے گئے الزامات بہت سنگین اور اس کے پورے نظام پر دور رس اثرات ہیں، اگر تحقیقات سے پتہ چلتا ہے صدر نے حقائق کو غلط انداز میں پیش کیا ہے تو ان کے خلاف آئین اور قانون کے تحت کارروائی ہونی چاہیئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 