Advertisement
Advertisement
Advertisement

کچھ قوتیں چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے سرگرم ہیں، جاوید لطیف

Now Reading:

کچھ قوتیں چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے سرگرم ہیں، جاوید لطیف
جاوید لطیف

کچھ قوتیں چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے سرگرم ہیں، جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کے لئے سرگرم ہیں۔

لیگی رہنما جاوید لطیف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے جمہوری استحکام کے لئے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا۔ 2017 کا پاکستان نوازشریف کے بغیر واپس نہیں آسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص کو لانے کے ثمرات 9 مئی کو سامنے آئے، چیئرمین پی ٹی آئی غیرملکی سازش کرنے والوں کے آلہ کار بنے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف کے انتقام میں اتنے اندھے ہوگئے کہ پاکستان کی خیر خواہی کو نظرانداز کردیا۔

انکا کہنا ہے کہ بہت سی ایسی چیزیں ہیں کو قومی مفاد میں نہیں کہی جاسکتی، کچھ قوتیں چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کے لئے سرگرم ہیں۔

Advertisement

لیگی رہنما نے کہا کہ جس کی کارکردگی بہترہوگی انتخابات میں اسی کو ووٹ ملیں گے، کچھ لوگ چاہیے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی مائنس ہیں تو نوازشریف بھی مائنس ہوں۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ 1990 کے بعد ہرانتخاب میں نوازشریف کو مائنس رکھنے کی کوشش کی، نواز شریف کو اب مائنس کرنےکی کوشش کی گئی تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، نوازشریف کے بغیر انتخابات قبول نہیں کرینگے، نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان آرہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر