شہریار آفریدی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور ان کے بھائی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہریار آفریدی کو رہا کیا گیا تھا تاہم شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے، پنجاب پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے شہریار آفریدی کو گرفتار کیا۔
واضح رہے کہ ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس انوار الحق نے آج ہی شہریار آفریدی کو 7 روز کی حفاظتی ضمانت دی تھی اور گرفتاری سے بھی روکا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
