نگران وزیراعظم کا تقرر؛ اتحادی جماعتوں نے حتمی فیصلے کا اختیار وزیراعظم کو دیدیا
پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو نگران وزیر اعظم کے ناموں پر حتمی فیصلے کا اختیار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس ختم ہوگیا ہے جس میں مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے چار ناموں پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی، سابق بیوروکریٹ فواد حسن فواد اور ٹیکنوکریٹ حفیظ شیخ کے ناموں پر غور کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں ذوالفقار مگسی اور اسلم رئیسانی کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔
دوران اجلاس پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم کی اپوزیشن لیڈر سے نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کا گرین سگنل دے دیا اور وزیر اعظم شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا۔
پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم کو نگران وزیر اعظم کے ناموں پر حتمی فیصلے کا اختیار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جسے مناسب سمجھیں نگران وزیر اعظم کے لئے نامزد کردیں۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری، اختر مینگل، آفتاب شیرپاو، میر کبیر، محسن داوڑ اور احسن اقبال سمیت وفاقی وزراء بھی شریک تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
