Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی ہر حکومت کشمیر پر یکساں مؤقف رکھتی ہے، قمر زمان کائرہ

Now Reading:

پاکستان کی ہر حکومت کشمیر پر یکساں مؤقف رکھتی ہے، قمر زمان کائرہ
قمر زمان کائرہ

اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ (فائل فوٹو)

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کشمیر امور قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ہر حکومت کشمیر پر یکساں مؤقف رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے پاکستان مونومنٹ میں واقع میوزیم میں حریت رہنما سید علی گیلانی سے منسوب کارنر کا افتتاح کردیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کشمیر امور قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم یہاں پر تحریک آزادی کشمیر کے عظیم مجاہد شہید سید علی گیلانی کی یاد میں اکھٹے ہوئے ہیں، اس میوزیم میں پاکستان اور اس خطے کی تاریخ کو اجاگر کیا گیا ہے، ہم نے ان کی یادگاری اشیاء یہاں رکھ کر ان کی تحریک کو اجاگر کرنے کی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس کاوش میں شامل تمام لوگوں کو شاباش پیش کرتا ہوں اور حریت کانفرنس کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کارنر کو بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کارنر پر کھڑے ہوکر اس عظم کا اعادہ کرتا ہوں کہ کشمیریوں پر ظلم کی رات بہت طویل ہے لیکن یہ رات انشاءاللہ ڈھلے گی، کشمیریوں کے حوصلے نہ ٹوٹے ہیں نہ ٹوٹیں گے۔

Advertisement

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کشمیر امور قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سید علی گیلانی کا بہت عظیم نعرہ تھا کہ ہم پاکستانی ہیں، وہاں بھارتی ظلم کے سائے تلے اس نعرے کو بلند کرنا بہت عظیم لوگوں کا کارنامہ ہے، وہاں بھارتی ظلم کے سائے تلے اس نعرے کو بلند کرنا بہت عظیم لوگوں کا کارنامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہر  حکومت کشمیر پر یکساں مؤقف رکھتی ہے، کشمیر کا موقف پاکستانی عوام کا مؤقف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیراعظم نے دنیا میں جہاں موقع ملا دونوں لیڈران نے کشمیر کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑا، پاکستان نے ہر سطح پر ہندوستان کے ناپاک عظائم کو اجاگر کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے گئے تو بہت تنقید ہوئی، ان کے سر کی قیمت لگی، مغلظات بکی گئیں لیکن بلاول بھٹو نے وہاں کھڑے ہو کر کشمیر کا مقدمہ لڑا، انشاء اللہ اس جدوجہد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کشمیر امور قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم آج بھی کشمیر کے مسائل کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں، سید علی گیلانی جیسے رہنماؤں نے لوگوں کے حوصلے پست نہیں ہونے دیے، ہندوستان جتنی مرضی کوشش کرلے کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کیے بغیر اس کے پاس کوئی چارہ نہیں، ہم ہندوستان کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتے ہیں لیکن کشمیریوں کو اپنا حق خود ارادیت دیے بغیر معاملہ آگے نہیں بڑھ سکتا، جب تک پاکستان اور ہندوستان کے درمیان امن نہیں ہوتا تب تک پورے ایشیاء میں امن نہیں آسکتا، مودی سرکار تم جتنے مرضی جبر کرلو تم کل بھی ناکام تھے آج بھی ناکام ہو اور آئندہ بھی ناکام ہوگئے، یہ تحریک انشاء اللہ اپنی منزل کو پہنچے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر