
’21 اکتوبر کو استحکام پاکستان پارٹی بڑے سرپرائز دے سکتی ہے‘
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ٹوئٹ پر ترجمان استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) فردوس عاشق اعوان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر مملکت عارف علوی کے ٹوئٹ نے پاکستان کے سپریم آفس کے وقار و تشخص کو بری طرح مجروح کیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جاٸے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر کا عہدہ پاکستان کی سالمیت اور آٸین کے تحفظ کے ساتھ ساتھ وفاق کی مضبوطی اور مرکزیت کے علامات سمجھا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عارف علوی کے اس ٹوئٹ سے دنیا بھر میں پاکستان کا انتہاٸی منفی پیغام گیا ہے کہ شاید پاکستان میں کوٸی دستاویز محفوظ نہیں ہے۔
ترجمان استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صدر علوی کی اس عہدے کے منافی اور منصب کو داغدار کرنے والی ٹوئٹ پر ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاررواٸی ہونی چاہیئے، ان کے ٹویئٹ کے پیچھے چھپی سوچ چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ ”صدر مملکت اب غدار سلطنت بن چکے ہیں“۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News