پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پندرہ سال سے مشکل حالات میں ساتھ ہیں، خورشید شاہ
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ نگران حکومت محب وطن، باصلاحیت اور تجربہ کار افراد پر مشتمل ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید احمد شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت نے بے شمار اہم ترقیاتی منصوبے مکمل کئے۔
خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ہم اپنے محدود دور میں ملک کو سیاسی اور اقتصادی لحاظ سے مستحکم کرنے میں کامیاب رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں ملک اور عوام دوست پارٹیاں کامیاب ہوں گی، ہم نے کم وقت میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا اور اللہ کی مدد سے بہت سے شعبوں میں کامیاب و کامران رہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News