Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے 16 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

Now Reading:

وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے 16 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
احسن اقبال

وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے 16 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی و ترقی میں  تین دفعہ کام کرنے کا موقع ملا، 2018 کے سیاسی تجربہ کے نتیجے میں ترقیاتی اقدامات تعطل کا شکار ہوئے اور سی پیک کو متنازعہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جامع ترقی کے لئے سیاسی  استحکام اور پالیسیز کا  تسلسل ناگزیر ہے، اپریل 2022 میں جب زمام حکومت سنبھالی تو ملک معاشی بحران کا شکار تھا : محدود وسائل میں معیشت کی بحالی بہت بڑا چیلنج تھا، ترقیاتی بجٹ 550 ارب روپے سے  بڑھا کہ 1150 ارب روپے مختص کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ 2022-2023 کے تحت 741 ارب روپے کا اجراء کیا گیا جو ایک ریکارڈ ہے، ترقیاتی اقدامات میں انسانی وسائل کی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور جامع ترقی کو ترجیح دی گئی، وزارت کی تکنیکی مہارت بڑھانے کے لئے  سیکٹر سپیشلسٹس بھرتی کئے گئے۔

مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کا بجٹ 2022 میں 26 ارب تھا ، آج 71 ارب روپے پر چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر