
اینٹی نارکوٹکس فورس پورٹ کنٹرول یونٹ کی کراچی گیٹ وے ٹرمینل پر کارروائی
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران 445 کلوگرام منشیات اور ایک افغان باشندے سمیت 7 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ رنگ روڈ پشاور کے قریب ایمبولینس سے 10 کلو 800 گرام افیون اور 36 کلو چرس برآمد ہوئی، دوران کارروائی ایک افغان باشندے سمیت ہنگو کے رہائشی 3 ملزمان گرفتار ہوئے، باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 730 گرام آئس، خیبر میں کارروائی کے دوران مقامی رہائشی سے 5 کلو چرس، گوجرانولہ کے علاقے چن کا قلعہ میں گاڑی سے 180 کلوگرام چرس، فیصل آباد میں مقامی موٹرسائیکل سوار سے 600 گرام ہیروئن برآمد جبکہ کچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 67 کلو افیون اور 103 کلو مارفین برآمد ہوئی۔
اے این ایف کے ترجمان نے کہا کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News