Advertisement
Advertisement
Advertisement

گنے کی قیمت ایک دو دن کے اندر مقرر کر دی جائے گی، منظور وسان

Now Reading:

گنے کی قیمت ایک دو دن کے اندر مقرر کر دی جائے گی، منظور وسان
منظور وسان

گنے کی قیمت ایک دو دن کے اندر مقرر کر دی جائے گی، منظور وسان

مشیر زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ گنے کی قیمت ایک دو دن کے اندر مقرر کر دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر زراعت سندھ منظور وسان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں گنے کی سرکاری قیمت مقرر کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر کاشتکار رہنماؤں نے گنے کی فی من قیمت 450 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی جبکہ شگر ملز مالکان نے گنے کی قیمت فی من 425 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی۔

شگرملز مالکان کا کہنا تھا کہ گنے کی قیمت جو پنجاب مقرر کرے وہی سندھ حکومت مقرر کرے۔

مشیر زراعت منظور وسان کا کہنا تھا کہ گنے کی فی من سرکاری قیمت 425 روپے سے 450 روپے تک مقرر کریں گے، قیمت ایک دو دن کے اندر مقرر کر دی جائے گی۔

Advertisement

اجلاس میں سیکریٹری زراعت، رکن سندھ اسمبلی شاہینہ شیر علی، کین کمشنر، پاسما، کاشتکار رہنماؤں اور دیگر شریک ہوئے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر