میر علی مردان خان نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد
میر علی مردان خان نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کی نامزدگی کا معاملہ حل ہوگیا ہے اور میر علی مردان خان نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور میر علی مردان خان ڈومکی نے آج نگران وزیراعظم انوار الحق سے ملاقات کی تھی۔
وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور سرفراز بگٹی کی آج نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی تعیناتی کے لیے مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔
وزیر اعلی بلوچستان میر قدوس بزنجو اور اپوزیشں لیڈر کے درمیان بھی میر علی مردان خان ڈومکی کے نام پر بھی مشاورت ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
