
نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ منی پور واقعات نے سیکولر بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے جامعہ اسلامیہ کلفٹن کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے علمائے کرام سے ملاقات کی اور مذہبی رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ علماء ہمارے سر کا تاج ہیں، پاکستان کا مقصد اور مطلب لا الہ الا اللہ ہے، لے کر رہیں گے پاکستان بٹ کر رہے گا ہندوستان یہ نعرے ہمارے اجداد نے لگائے، آج بہت سے افراد میڈیا پر بیٹھ کر مایوسی پھیلاتے ہیں، ہو سکتا ہے ہماری کارکردگی اچھی نہ رہے لیکن ہماری نیت ٹھیک اور بامقصد ہے، معاشرے میں عدم برداشت کیسے بڑھے یہ سوچنا ہو گا، کیا ہم دین کا صیح پیغام و مقصد مسلمانوں تک پہنچا سکے؟؟
انیق احمد نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ اس ملک کی بدقسمتی ہے، وزیراعظم نے اس پر سختی سے نوٹس لیا، ایک غلط فہمی کی بنیاد پر خبر پھیلائی جاتی ہے کہ توہین رسالت یا قرآن ہوا ہے، ہم توہین رسالت اور قرآن کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے لیکن یہ کیا ہے کہ ہم لوگ اپنی عدالت خود لگا لیں، چھوٹی بچیاں کہتی ہیں جب گھر سے باہر نکلتی ہوں تو ڈر لگتا ہے، ہم اقلیتوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ ہم تو رسول اللہ کے امتی ہیں ہمیں ایسا کردار اور اخلاق اپنانا چاہیے کہ غیر دین، دین میں داخل ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ہدایت دینا اللہ کا کام ہے، رسول اللہ پر کتنا ظلم ہوا لیکن انہوں نے درگزر کیا اور معاف کیا، سانحہ جڑانوالہ بہت بڑا واقعہ ہے تاہم حکومت کی رٹ موجود ہے، وزیراعظم نے واضح کہا کسی سے ڈرنا نہیں ہے اور کسی کو رعایت نہیں دینی، فیصل آباد کی سول انتظامیہ سے مشاورت کی، واقعے کی تفصیلات لیں، میں پاکستان کے خوبصورت چہرے کو ایسے دھبوں سے پاک کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منی پور واقعات نے سیکولر بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کیا، اب وہی آگ یہاں بھی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، چالیس سال میں پہلی دفعہ کسی سعودی وزیر حج نے پاکستان کا دورہ کیا، مکہ اور مدینہ میں پاکستان ہاؤس بنانے درخواست کی ہے، بزرگ زائرین کے لیے بائیو میٹرک کی شرط ختم کرانے کی بات کی ہے، ہم حجاج سے دعائیں لینا چاہتے ہیں، ایسی پالیسی بنا رہے ہیں کہ اس بار حجاج کرام یہ ضرور کہیں کہ ایک انیق احمد تھا جس نے حجاج کو یاد رکھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News