
کوئٹہ؛ دھماکہ خیز مواد لے جانے مبینہ دہشتگرد کی شناخت ہوگئی
کوئٹہ میں دھماکہ خیز مواد لے جانے والے مبینہ دہشت گرد کی شناخت ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ نور علی نامی شخص دھماکہ خیز مواد لے جارہا تھا جو پھٹ گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مرنے والے شخص سے خودکش جیکٹ نہیں ملی۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ایک بار پھر دھماکے کی آواز سنی گئی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دھماکا کوئٹہ کے مشہور علاقے اسپینی روڈ پر ہوا، جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
دوسری جانب دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور مقامی اسپتال انتظامیہ کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News