
پی آئی اے قوم پر اربوں روپے کا بوجھ ڈال رہی ہے، اسحاق ڈار
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی آئی اے قوم پر اربوں روپے کا بوجھ ڈال رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کا فیصلہ ماضی کی حکومت کر کے گئی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے ڈیجیٹل مردم شماری پر 34 ارب روپے خرچ کئے ہیں، اعدادوشمار کے حوالے سے اگر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو بتائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے سالانہ 71 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے غلام سرور خان کے بیان کی بڑی قیمت ادا کی۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایوی ایشن کے بین الاقوامی اداروں نے پاکستان کا دورہ کیا اور ہم کو سیفٹی سے متعلق ہدایات کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دوسرے ملکوں سے گھوم کر پاکستان آنا پڑتا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ 2016 میں فیصلہ کیا تھا کہ پی آئی اے اور اسٹیل مل کے نقصانات سے بچنے کے لیے پرائیویٹائزیشن کریں گے، اس وقت پی آئی اے کا خسارہ 743 ارب روپے تھا، پی آئی اے والے روزانہ پیسے مانگتے ہیں، اس سال پی آئی اے کا خسارہ 110 ارب روپے ہے، پی آئی اے قوم پر اربوں روپے کا بوجھ ڈال رہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News