Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف کی وطن واپسی؛ پلان اے اور بی تیار

Now Reading:

نواز شریف کی وطن واپسی؛ پلان اے اور بی تیار
نواز شریف

نواز شریف کی وطن واپسی کا مجوزہ پلان سامنے آگیا

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر پلان اے اور  پلان بی تیار کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پلان اے کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لی جائے گی، ان کی وطن واپسی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہو گی اور وطن واپسی پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف وطن واپسی پر اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے، مسلم لیگ ن کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیدران بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور کے لئے بڑی ریلی کی صورت میں روانہ ہوں گے جبکہ نواز شریف کی ریلی مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کا آغاز بھی ہو گا۔

اس کے علاوہ نواز شریف جہلم، سرائے عالمگیر، لالہ موسی، گجرات، گوجرانوالا سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچیں گے جبکہ فیصل آباد، شیخوپورہ اور سیالکوٹ کے اضلاع کو بھی ریلی کے شیڈول میں شامل کرنے پر غور جاری ہے۔

Advertisement

پارٹی ذرائع کے مطابق لاہور میں نواز شریف کا بھرپور استقبال کیا جائے گا، لاہور جلسے کو تاریخی بنانے کا ٹاسک حمزہ شہباز اور مریم نواز کے سپرد کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پلان بی کے مطابق نواز شریف کی ممکنہ واپسی لاہور ایئرپورٹ پر بھی ہو سکتی ہے، لاہور ایئرپورٹ پر نواز شریف کا استقبال کرنے کے بعد ریلی کی صورت میں داتا دربار لے جایا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
کراچی: سنار سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر