نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب آج شام کو گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی، جہاں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے حلف لیں گے۔
نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے صوبے کی اہم شخصیات اور سیاسی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔
دو روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے درمیان نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر اتفاق ہوا تھا جس میں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو نگران وزیراعلیٰ سندھ نامزد کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ مقبول باقر سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے تھے اور وہ سندھ کے آٹھویں نگران وزیراعلیٰ ہوں گے۔
الیکشن 90 دن میں کرائیں گے، نگران وزیراعلیٰ سندھ
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا تھا کہ آئین اور قانون کے تحت الیکشن 90 روز میں کرائیں گے۔
بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ فی الحال نگران کابینہ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا بیوروکریسی کو ساتھ لے کر چلوں گا۔
جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا تھا کہ مجھے منتخب حکومت نے کچھ نہیں کہا کہ کیا کرنا ہے۔ ضرورت پڑی تو ضرور مشاورت کروں گا اور کوشش کروں گا عام عوام کے مسائل حل کروں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
