Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیراعظم کی تقرری؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات پھر ملتوی

Now Reading:

نگران وزیراعظم کی تقرری؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات پھر ملتوی
نگران وزیراعظم

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی دوسری ملاقات کا شیڈول طے نہ ہوسکا

وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان نگران وزیراعظم کی تعیناتی پر مشاورت کے معاملے پر آج ہونے والی ملاقات پھر ملتوی ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض مصروفیت کے باعث آج پھر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات نہیں کرسکیں گے۔

راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ میری کچھ اہم مصروفیت ہیں، جس کی وجہ سے ملاقات آج بھی ممکن نہیں لیکن وزیر اعظم سے ملاقات طے ہے ان سے ملاقات کروں گا۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ اگر معاملہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان طے نہ ہوا تو پھر الیکشن کمیشن کو نام بھیجوائیں جائیں گے۔

واضح رہے کہ 13 جماعتی حکومت کا آج آخری دن ہے، وزیر اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو آج بھیجیں گے۔

Advertisement

اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ قانون کے مطابق اگر صدر عارف علوی نے 48 گھنٹے میں سمری نہیں اٹھائی تو اس پر عملدرآمد ہو گا اور اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔

نگران سیٹ اپ کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے تاکہ غیر جانبدار عبوری وزیراعظم پر اتفاق کیا جائے جو عوام کو قابل قبول ہو۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ اجتماعی ہوگا اور ناموں کو حتمی شکل دینے کے بعد وہ پہلی ملاقات اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں متفقہ طور پر جلد از جلد انتخابات چاہتی ہیں اور اس وقت انتخابات میں تاخیر محض ایک مفروضہ ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر