Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے برکس میں شمولیت کیلئے کوئی درخواست نہیں دی، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

پاکستان نے برکس میں شمولیت کیلئے کوئی درخواست نہیں دی، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے برکس میں شمولیت کیلئے کوئی درخواست نہیں دی، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان نے برکس گروپ آف نیشنز میں شمولیت کی کوئی باضابطہ درخواست نہیں کی۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے برکس کی جوہانسپرگ میں سرگرمیاں دیکھی ہیں، برکس کو عالمی امن و یکجہتی کے لئے کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک پاکستان نے برکس میں شمولیت کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، تاہم برکس ایک اہم کثیر الحہتی فورم ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ امریکی سفیر کی الیکشن کمشنر سے ملاقات ہوئی ہے جس کی تصدیق کی ہے، اس کی تفصیل امریکی سفارتخانے یا الیکشن کمیشن ہی دے سکتے ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان رینجرز نے بھارت کی سرحد کے پاس چھ بھارتی اسمگلرز پکڑے ہیں، یہ اسمگلرز ہتھیار پاکستانی علاقے میں اسمگل کرنے کی کوششیں کر رہے تھے۔

Advertisement

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا چین پر موقف مسلسل اور اصولی ہے، ہم ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت راہنماوں کو آزاد کیا جانا چاہیے، آزاد کشمیر میں پکڑے جانے والے مشکوک افغان باشندوں کے بارے میں آزاد کشمیر کا ہوم ڈیپارٹمنٹ جواب دے سکتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے وقت آنے پر آگاہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر اشتعال انگیزی اور بلا اشتوال فائرنگ کے واقعات پر بھارت سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پاک بھارت ناظم الامور کا تبادلہ ایک معمول کی سرگرمی ہے،  ہمارے ناظم الامور کی مدت مکمل ہو چکی ہے جس پر ایک نئے افسر کو تعینات کیا جا رہا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان اور بھارت میں اسائنمنٹ ویزوں کا تبادلہ ہوا، اسائنمنٹ ویزوں کا تبادلہ ایک معمول کا عمل ہے، ویزا ملنے پر وہ اپنی نئی ذمہ داری کے لیے بھارت روانہ ہو جائیں گے۔

انکا کہنا ہے کہ ہم نے افغانستان سے جنم لینے والے دہشت گردی کے واقعات کو اٹھایا ہے، افغان حکومت سے تحفظات کا اظہار کیا ہے، افغان انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

Advertisement

دفتر خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ جڑاوالہ واقعات میں ریاست اور میڈیا دونوں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہوئے، بطور ریاست پاکستان ایس کارروائیوں کی اجازت نہیں دے سکتا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر