
وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق اس دوران وزیر اعظم شہباز شریف ترک نائب صدر کے ہمراہ پی این ایس طارق کی لانچنگ تقریب میں شرکت کرینگے تاہم پی این ایس طارق کی لانچنگ کے لئے ترک نائب صدر جاوید یلماز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ترک نائب صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف کراچی میں پی این ایس طارق کو لانچ کریں گے تاہم ترک نائب صدر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط متوقع ہیں جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کراچی میں تاجروں کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News