اقتدار میں آکر تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز کرینگے، تنویر الیاس
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز کرینگے۔
سردار تنویر الیاس نے اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی پرچم کشائی کی تقریب میں قومی پرچم لہرانے کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے کونے کونے میں آزادی کا جشن منایا جارہا ہے، قائد اعظم محمد علی اور دیگر انتھک کوششوں سے پاکستان وجود میں آیا۔
انہوں نے کہا کہ گاندھی نے کہا کہ اگر قائد اعظم کی بیماری کا پتہ ہوتا تو پاکستان بننے میں 6 ماہ تاخیر کرتے۔
صدر آئی پی پی آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ پورے کا پورا کشمیر کی دفاعی فصیل ہیں، ہم نے آزاد کشمیر میں 19 جولائی کو جو پروگرام کیا وہ دنیا نے دیکھا۔
تنویر الیاس نے کہا کہ میرا علاقہ، پونچھ خطہ غیرت مندوں کی دھرتی ہے، سوشل میڈیا کے نوجوان کو ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا نہیں پتہ، مسلح افواج دن رات ملک کی سلامتی کیلئے سینہ سپر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کا فرض بنتا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لیں۔ ہماری حکومت کی کوئی بات نہیں، حکومتیں آنی جانی ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ اس وقت آزاد کشمیر میں ہو کیا رہا ہے، آزاد کشمیر میں خواتین میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے، ہمارے خواتین اور نوجوانوں کیلئے شروع کیے گئے منصوبے بند کردیے گئے۔ راولاکوٹ دھرنے والوں اور اساتذہ کو بند کردیا گیا، آزاد کشمیر کا وزیر اعظم ریاست کو کیا اپنا قبضہ سمجھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری آزادی کے حصول کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، کشمیری گردن کٹوا دیں گے لیکن بھارت کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
صدر آئی پی پی آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، آزاد کشمیر ایک ایسا شخص لگایا گیا جس کا کوئی سر ہے نہ پیر، ہم اقتدار میں آکر تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔
تنویر الیاس نے مزید کہا کہ مجھ پر اعتماد کرنے پر استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت کا شکرگزار ہوں، آزاد کشمیر میں ہر طرف استحکام پاکستان کے چرچے ہونگے، استحکام پاکستان پارٹی انشاء اللہ بڑی قوت بن کر ابھرے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
