Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی کی چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کیلئے حفاظتی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

Now Reading:

اسپیکر قومی اسمبلی کی چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کیلئے حفاظتی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت
اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کے لیے فوری طور پر حفاظتی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کی جانیں بچانے کے لیے فوری طور پر امدادی کارروائیاں جلد از جلد کی جائیں۔

اسپیکر نے چیئر لفٹ میں موجود بچوں اور اساتذہ کو بچانے کیلئے فوری طور پر ہیلی کاپٹر بھیجنے اور تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ سے تمام افراد کے حفظ وامان کے لیے دعاگو ہوں۔

واضح رہے کہ بٹگرام کے گاؤں پاشتو جھنگڑی میں چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹنے سے 8 بچوں سمیت 10 افراد پھنس گئے ہیں۔

Advertisement

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر چیئر لفٹ ریسکیو آپریشن کے لئے بٹگرام روانہ ہو گیا ہے تاہم ہیلی کاپٹر سلنگ آپریشن کے لئے ریکی کرے گا کیونکہ چیئر لفٹ کی تین میں سے دو تاریں ٹوٹ چکی ہیں اور ہیلی کاپٹر سے پیدا ہونے والے ہوائی پریشر سے اکیلی بچ جانے والی تار بھی ٹوٹ سکتی ہے۔

دوسری جانب نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئر لفٹ میں پھنسے 8 افراد کے فوری ریسکیو ہونے کی ہدایت کی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر