ریاست اور پاک فوج سے محبت کے راستے میں سیاست کو نہیں آنے دیں گے، فیاض الحسن چوہان
ترجمان استحکامِ پاکستان پارٹی اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ریاست اور پاک فوج سے محبت کے راستے میں سیاست کو نہیں آنے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان استحکامِ پاکستان پارٹی اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے واہگہ بارڈر پر پاکستان اور پاک فوج سے عوام کے اظہار یکجہتی کی تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ کون کہتا ہے کہ پاکستان کی عوام اور زندہ دلان لاہور یوں نے واہگہ بارڈر پر اپنے ملک پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی چھوڑ دیا ہے، واہگہ بارڈر کی تقریب شاہد ہے کہ عوام کا پاک فوج سے تعلق انمٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک بیٹھے ملک دشمن عناصر اِس تقریب کی بنیاد پر پاک فوج کے خلاف زہریلا پراپیگنڈہ کرتے رہے، واہگہ بارڈر پر آج بھی بچے، جوان بوڑھے اور خواتین پورے جوش وخروش سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے آتے ہیں۔
ترجمان استحکامِ پاکستان پارٹی اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ہمارا عہد ہے کہ ریاست اور پاک فوج سے محبت کے راستے میں سیاسی ماراماریوں کو نہیں آنے دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
