 
                                                                              اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے رانی پور میں معصوم بچی کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے بچوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچی کی ہلاکت پر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی نے پچھلے 16 ماہ میں بچوں کے حقوق و تحفظ کے لیے بیشتر اہم اقدامات کیے ہیں، بچے ہمارا مستقبل ہے، بچوں کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بچوں سے مشقت لینے کے رجحان کی ہر سطح پر بھرپور حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔
راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس طرز عمل کو سنجیدگی سے لیں اور ان کی روک تھام کے لیے بروقت اور مناسب اقدامات اٹھائیں۔
واضح رہے کہ خیرپور کے علاقے رانی پور میں دس سالہ بچی فاطمہ مبینہ تشدد سے زندگی کی بازی ہار گئی، معصوم بچی کے جسم پر مبینہ تشدد کے نشانات کی ویڈیوز بھی سامنے آئی، فاطمہ بااثر شخصیت کے گھر پر کام کرتی تھی۔
ویڈیو میں بچی کو مالک کے گھر پر تکلیف سے تڑپتے بھی دیکھا گیا بعدازاں فاطمہ کی لاش کو بغیر پوسٹ مارٹم کے دفنا دیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 