
اسلام آباد ایئرپورٹ کی آوٹ سورسنگ کیلئے حکمت عملی تیار
اسلام آباد ایئرپورٹ کی آوٹ سورسنگ کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو 15 سال کیلئے آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی ایڈوانس 10 کروڑ ڈالر پیمنٹ دے گی، خلاف ورزی ہونے پر ایڈوانس پیمنٹ واپس کیے بغیر معاہدہ کینسل ہو جائے گا۔
انتظامی امور، فنانشل کلوز، ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن، سروس چارجز، ایکسچینج ریٹ، شاپس رینٹ تھرڈ پارٹی کے ذمہ ہو گی جبکہ کسٹم، سائٹ سیکیورٹی، امیگریشن سروس سول ایوی ایشن کے پاس ہو گی۔
تھرڈ پارٹی کو ایئرپورٹ پر شاپنگ مال، برانڈز شاپس بنانے کی اجازت ہو گی۔
ای سی ایل میں شامل افراد کو سفر کی اجازت نہ ملنے پر حکومت سے سروسز وصول کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News