چیئرمین پی ٹی آئی نے ہر شعبے میں قوم سے فراڈ کیا، احسن اقبال
سابق وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ہر شعبے میں قوم سے فراڈ کیا ہے۔
احسن اقبال نے نارووال میں ن لیگ کی جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک گمراہ ٹولہ ایسا بھی ہے جو پاکستان کے قومی پرچم اتار کر اپنی جماعت کے پرچم لہرا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک گروہ ایسا بھی ہے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے خلاف ہرزہ سہرائی کر رہا ہے، کیا یہ لوگ محب وطن کہلانے کے حقدار ہیں، جو پاکستان کے آزادی کی دن کو بھی اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھانا چاہتا ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک ایک کر کے پردے اٹھ رہے ہیں، یہ شخص جس نے اپنے چہرے پر نقاب ڈالا ہوا تھا، قوم کو دھوکے دے رہا تھا کہ پاکستان میں انقلاب لے کر آؤں گا، آج قوم کو اس کی حقیقت نظر آ رہی ہے۔
انکا کہنا ہے کہ وہ شخص جو دوسروں کو چور ڈاکو کہتا تھا، آج اس کی چوریاں جب سامنے آ رہی ہیں جو مخالفوں کے قصے بیان کرتا تھا، وہ بچوں کی کہانیوں کی کتاب لگ رہی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کرپشن کے ناول اتنے گھناؤنے بھیانک ہیں۔ کس سفاکی سے پاکستان پر ڈاکہ ڈال رہا تھا، 60 ارب روپیہ برطانیہ نے پاکستان کو واپس کیا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 60 ارب روپیہ کے عوض پلاٹ، زیور لے لئے جن سے درجنوں اسپتال، یونورسٹیاں بن سکتی تھیں، یہ سب کچھ دستاویزی طور پر پکڑا جا چکا ہے، اب قانون کی گتھیوں میں چھپنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سائفر کا ڈرامہ کھیلا امریکہ میری حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا تھا، امریکہ والوں نے کہا کہ ہمیں ایسے نالائق حکمرانوں کی حکومت الٹانے سے کیا دلچسپی ہو سکتی ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ جو تحفے انہوں نے باہر سے لئے کچی رسیدوں پر فروخت کر دیے، انہوں نے بیان دیا کہ یہ رسیدیں ہم نے نہیں جاری کیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے ہر شعبے میں قوم سے فراڈ کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
