Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتخابات کا انعقاد آئین اور قانون کے مطابق شفاف انداز میں ہوگا، چیف الیکشن کمشنر

Now Reading:

انتخابات کا انعقاد آئین اور قانون کے مطابق شفاف انداز میں ہوگا، چیف الیکشن کمشنر
الیکشن کمشنر

انتخابات کا انعقاد آئین اور قانون کے مطابق شفاف انداز میں ہوگا، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ حلقہ بندیاں اور انتخابات کا انعقاد آئین اور قانون کے مطابق شفاف انداز میں مکمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی آئندہ عام انتخابات پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے، اے این پی، بی این پی اور باپ کے نمائندے آج الیکشن کمیشن آئے۔

اے این پی نے کہا کہ آئین کے مطابق عام انتخابات کا انعقاد 90 روز کے اندر ہونا ضروری ہے، الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیاں شروع کرنے سے پہلے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرنی چاہیے تھی، الیکشن کمیشن آئین کے تحت صوبوں کی نشستوں کو کم یا زیادہ نہیں کر سکتا ہے، عام انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیوں کی ضرورت نہیں تھی، الیکشن کمیشن صرف صوبوں کے اندر ہی نشستوں کو ایڈجسٹ کر سکتا ہے، الیکشن کمیشن فوری طور پر انتخابات کی تاریخ اور الیکشن شیڈیول کا اعلان کرے۔

بلوچستان عوامی پارٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن صاف اور شفاف حلقہ بندیاں اور غیر منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے، الیکشن کا شیڈیول دینے سے پہلے الیکشن کمیشن ملک بھر میں موسمی اثرات کو بھی مد نظر رکھے، الیکشن کمیشن پوری کوشش کرے کہ عام انتخابات کا انعقاد 90 روز کے اندر ہو، نئی مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی کو کم کیا گیا اس لیے یہ مردم شماری درست نہیں۔

 جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے الیکشن کمیشن کے ازسرنو حلقہ بندیاں کرنے کے فیصلے کی حمایت کی اور چیف الیکشن کمشنر نے سیاسی جماعتوں کے وفود کو حلقہ بندیوں کے دورانیہ میں کمی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Advertisement

 چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا عمل 14 دسمبر تک مکمل کر لے گا، الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کے دورانیے کو مزید کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں مکمل ہوتے ساتھ ہی الیکشن کے شیڈیول کا اعلان کر دے گا، حلقہ بندیاں مکمل ہوتے ساتھ ہی الیکشن کمیشن ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گا، حلقہ بندیاں اور انتخابات کا انعقاد آئین اور قانون کے مطابق شفاف انداز میں مکمل ہوگا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر