
سپریم کورٹ؛ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری
سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ 18 اگست کو سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بینچ میں شامل ہیں۔
واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے 16 مئی 2023 کو آخری سماعت کی تھی، عدالت نے کیس میں فیصلہ محفوظ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے سماعت ملتوی کی تھی۔
سپریم کورٹ نیب ترامیم کیس کی سینتالیس سماعتیں کرچکی ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم حکومت کی نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News