Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد

Now Reading:

مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد
مسلح افواج

مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کی جانب سے قوم کو آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آزادی کا دن ہمیں اپنے اسلاف کے وژن، عزم اور ان گنت قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دن عظیم قائد کے آزاد و خودمختار وطن کے خواب کے حصول کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مادر وطن کے دفاع اور آبا کے آزادی کے خواب کی خاطر دھرتی کے ہزاروں سپوتوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ سب عہد کریں کہ آج مشکلات کے باوجود ہم امن، سماجی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کو برقرار رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ عہد کریں کہ افواج پاکستان اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی سرتوڑ کوششیں کرنے والی دشمن قوتوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا بیان میں مزید کہنا ہے کہ افواج پاکستان قوم کی مدد سے ہمیشہ پاکستان کے امن اور علاقائی سلامتی کا دفاع کرتی رہیں گی، عوام کی توقعات کے عین کے مطابق افواج پاکستان قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گی۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ  سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دن ہمارے قائدین اور اسلاف کی بصیرت اور قربانیوں سے حاصل کی گئی آزادی کی تکریم کا دن ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آج کا دن ہمیں پاکستان کا مطلب کیا لا الااللہ کے پیغام کی روح کو سمجھنے پر زور دیتا ہے، یہ پیغام دو قومی نظرئیے کی اساس اور برصغیر کے مسلمانوں کی منزل ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم 76 برس سے آزادی کا دن منانے کی روایت قائم رکھے ہوئے ہیں، پاکستان بیشمار وسائل اور ان گِنت نعمتوں کی سرزمین ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر